اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسلام آباد میں بجٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکسٹائل، زراعت اور پولٹری کے شعبوں کی بجٹ تجاویز پیش کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ 17-2016 میں زراعت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہے ہیں جبکہ آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی مراعت کو ختم کر دیا جائے گا۔