یوم تکبیر …. ناقابل تسخیر

Pakistan

Pakistan

تحریر :خان فہد خان
قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے خلاف نا پاک منصوبے بناتا آ رہا ہے اور پاکستان کو کسی نہ کسی طریقہ سے نیچا دیکھا نے کی سر توڑ کوشش کرتا رہتاہے ۔جس سلسلے میںبھارت اپنے نا پاک عزائم لیے قیام پاکستان کے دو ماہ بعد ہی 22 اکتوبر 1947 کو کشمیر میں کود پڑا۔پاکستان کیلئے جنگ کا محاذ کھول دیااورپاکستان کی زیر تعمیر بنیادوں کو لرزا گیاجس کے نتیجہ میںبھارت نے کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کر لیا۔جہاں آج بھی ظلم بر بریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں۔

اس کے بعد 1965 میں بھی پاکستان پر جنگ مسلط کر دی اور رات گئے حملہ کر کے دنیا بھر میں اپنے نا پاک عزائم کی تصدیق کر دی۔پاک فوج نے1965 کی جنگ کا بھارت کومنہ توڑ جواب دیا۔بھارت کو اس کے بعد بھی سکون نہ آیا چند سال بعد پھر 1971 میں جنگ شروع کر کے مشرقی پاکستان کو جداء کرا دیا اوراس طرح بھارت اپنے ناپاک منصوبے میں کامیاب ہو گیا۔

Nuclear explosion

Nuclear explosion

اس کے بعد18 مئی 1974 میں بھارت نے راجھستان میںپوکھران کے مقام پر اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا ۔جس کے بعد خطہ میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گیا بھارت طاقت کے نشے میںدن رات بہت سی دھمکیاں اور گیدڑ بھبکیاںمارتا رہا۔اس طرح پاکستان کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ حکومت پاکستان نے اس عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے سوچ و بچار شروع کردی کہ جلد طاقت کا توازن بنایا جائے اور آخر کار 1974میںہی اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کہوٹہ پروجیکٹ کے نام سے ایٹمی طاقت کے حصول کیلئے کام شروع کر نے کا حکم دیا۔یاد رہے اس سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام 1972 میں ایٹمی پاور حاصل کرنے پر ذاتی طور پر کام شروع کر چکے تھے لیکن حکومتی سر پرستی حاصل نہ تھی ۔حکومتی سرپر ستی میںڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر قیاد ت پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن بنایا گیاجس نے باقاعدہ کہوٹہ ریسرچ لیباٹریز میں کام کا آغاز کیا۔

پاکستان میں سیاسی صورت حال تبدیل ہو تی رہی مگر ہر حال میں ہر سربراہ مملکت نے ایٹامک انرجی کمیشن سے تعاون جا ری رکھا اور یوںا س پرو جیکٹ پر کام چلتا رہا اورتمام سائنسدانوں کی نو سال کی بے مثال محنت کے بعد11مارچ 1983 کواپنا پہلا کولڈ ٹیسٹ کیرانہ سرگودھا کی پہاڑیوں میں کیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔یعنی ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پاکستان 1983میں ایٹمی طاقت بن گیا تھالیکن پاکستان نے اس حوالے سے کامیابی کو عالمی دنیا سے خفیہ رکھا ۔مگر پھر بھی دنیا بھر میں چہ مگوئیاں ہوتی رہی مگر پاکستان نے اس کو حقیقت تسلیم نہ کیا اورخفیہ طور پر مزید کام جاری رکھا۔اس کے بعد 1984 میں بھی کہوٹہ کے مقام پر ایک مزید کولڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کامیاب رہاجو سائنسدانوں کی کا میابی کی ضمانت اور پاکستان کی سلامتی کیلئے امید تھا۔

اسی طرح وقت گزرتا گیاسائنسدان پاکستان ایٹمی طاقت میں مزید بہتری اور جدت کیلئے کام کرتے رہے اور پاکستان کے ایٹمی انرجی پر کام سے متعلق ساری دنیا کو معلوم ہو گیا اور یورپی ممالک خاص طور پر امریکہ نے پاکستان کو اس پر مزید کام کرنے سے روکنے پر مجبور کیا اور بہت سی دھمکیاں اور لالچ دئیے ۔مگر پاکستانی سائنسدان کوئی دھمکی یا لالچ خاطر میں نہ لائے کام کو جاری رکھاپاکستان ایٹم بم تیار کر لیے۔وقت کی چلتی سانسیں کون روک سکتا ہے چلتے چلتے وقت آگیا 13 مئی 1998 کا جب بھارت نے پوکھران میںمزید پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نیچا دیکھانے کوشش کی تو پاکستان میں کھلبلی مچ گئی اب صورت حال پیچیدہ ہو گئی ایٹمی دھماکوں کی صلاحیت تو پاکستان کے پاس بھی تھی مگرحالات نہ تھے ۔

India

India

پاکستان کی حکومت پر شدید دبائو تھا ایک طرف عوام اور سائنسدان بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا چاہتے تھے تو دوسری جانب امریکہ اقتصادی پا بندیوں کی دھمکی دے رہا تھا۔جس کی وجہ سے حکومت پر دبائو بڑھ گیا اور حکومت وقت کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر تھی۔یاد رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اس بات پر متفق تھے کہ دھماکے نہ کیے جائیں ورنہ پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں جائیں گی اور معشیت بیٹھ جائے گی۔اس وجہ سے ایٹمی دھماکوں کا پروگرام موخر کردیا گیالیکن سائنسدانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا گیا کہ اگر آپ نے ایٹمی دھماکوں کیلئے جُرت نہ کی توہم کبھی دھماکے نہیں کر سکیں گے ہماری محنت رائیگا جائیگی اور دوبارہ ایسا وقت نہ آئے گا۔

اس خط نے وزیر اعظم صاحب کی سوچ بدلی اور اس کے جواب میں نواز شریف صاحب نے جُرت اور بہادری کے ساتھ بیرونی دبائو کو بھی ملحوض خاطر نہ لاتے ہوئے دھماکوں کی اجازت دی۔28مئی 1998 کا سورج پاکستان کی سلامتی کا ضامن بن کر طلوع ہوا تھا یوںخفیہ پروگرام کے تحت 28مئی 1998کوسہ پہر 3بجے چاغی کی پہاڑ یاں پانچ ایٹمی دھماکوں سے لرز اُٹھیںاور پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن گیا۔اس طرح دنیا بھرمیںپاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا اورپاکستان کا دفاع مضبوط ہوگیا۔جس سے پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر اُبھراساتھ ساتھ بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔آج االلہ کے حکم سے دشمن کی جُرت نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھ بھی سکے۔پاکستان زندہ باد

KHAN FAHAD KHAN

KHAN FAHAD KHAN

تحریر :خان فہد خان