خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں تحصیل جوہی کے گاؤں بری کے رہائشی پیرسن مزدور بنگل خان لغاری نے نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ میں احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 15 شعبان عید کے دن بااثر افراد محمد امین لغاری، پہلوان لغاری، رجب لغاری، پرویز لغاری اور دیگر نے میرے گھر کو آگ لگادی ، گھر کو آگ لگنے کے باعث میرے گھر میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ بااثرافراد نے گھر کو آگ لگا کر میرے جنم پونجی کی کمائی جلا کر راکھ کردی ۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے خلاف تحصیل جوہی میں تھانہ پٹ گل محمد میں ملزمان خلاف رپورٹ درج کروائی لیکن اس کے باوجود بہی ملزمان خلاف کوئی بہی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔متاثر شخص بنگل خان لغاری نے آئے جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایس ایس پی دادو منیر احمد شیخ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔