عوامی بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں ۔نشاط ضیاء قادری

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ شہر کراچی کے عوام آج بنیادی مسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں ،صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج سسٹم کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شہرکی گلی کوچے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے اور ہم بنیادی مسائل کے نچلے درجے کی ضروریات سیوریج سسٹم کی درستگی میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،اسلم پرویز اوربی اینڈ آر کے عمران انوری کے ہمراہ ایم پی اے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے مختلف یونین کمیٹیز میں جاری فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کے تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے
کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی امور کی انجام دہی نہایت دیانتداری کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر مختلف علاقوں میں علاقہ مکینو ں سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے اپنے ترقیاتی فنڈز کو زیر استعمال لاکر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے اس موقع پر عوام نے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے علاقائی مسائل کے حل کے لئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے ترقیا تی فنڈز کے ذریعے مسائل کے ازالے پر حق پرست قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔