خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائے وے پر قلندر لعل شہباز کے زائرین کی وین کو حادثہ

Hospital

Hospital

خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب گاؤں ریجھ پور میں انڈس ہائے وے پر حضرت قلندر لعل شہباز کے زائرین کی وین ٹائڑ پھٹنے سے الٹ گئی۔ایک خاتون سمیت 2ا فراد جانبحق ہوگئے اور جب کہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اور جب کہ لاش کی شناخت بعد دونوں لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔دوسری طرف زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔جانبحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق لاڑکانہ اور میرو خان سے ہے۔حادثے کی شکار زائرین کی وین سیوہن شریف سے لاڑکانہ جارہی تھی کہ خیرپور ناتھن شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔