نئی دلی (جیوڈیسک) خطے میں ہتھیاروں کے عدم توازن میں پیش پیش رہنے والے بھارت کا جنگی جنون مسلسل بڑھتا جارہا ہے اوربھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق براہموس سپرسانک میزائیل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اورروسی سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ براہموس میزائل 290 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہےاور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہاہےاورگزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے خطے کے ممالک میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اوراس سےہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی آسکتی ہے۔