جانی ڈیپ کی اہلیہ نے طلاق کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

Johnny Depp

Johnny Depp

لاس اینجلس (جیوڈیسک) رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمبرہرڈ نے لاس اینجلس کی ایک عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے جس کی وجہ انھوں نے ناقابل مصالحت اختلافات بتائی ہے۔ واضح رہے جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ 15 ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان پہلی ملاقات 2011ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانب میں بننے والی فلم رم ڈائری کی فلم بندی کے دوران ہوئی تھی۔ جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ کے درمیان اختلاف اس وقت پیدا ہونا شروع ہوئے جب ایمبرہرڈ جہاز میں اپمے ہمراہ پالتو کتے بھی لے گئی تھیں۔

اس پر انھیں اور ان کے شوہر جانی ڈیپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے اس مقدمہ کی پیروی کیلئے ایک اعلیٰ پائے کے وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں جس کی جانب سے جج کو کہا گیا ہے کہ وہ ایمبرہرڈ کے نان نفقے کے دعوے کو مسترد کر دیں۔