لاہور (نامہ نگار) ۔وطن عزیز پاکستان کو اللہ کے فضل سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ کیونکہ 28 مئی 1998 کو میاں محمد نواز شریف نے ہمارے ازلی دشمن بھارت کے دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکوں کا حکم دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنادیا ۔پاکستان کے ایٹمی قوت کے بننے میں جن لوگوں کا تعاون اور کردار شامل رہا وہ سب لوگ قابل تحسین ہیں۔ اب اللہ کے فضل سے ایٹمی قوت بننے کے ساتھ ساتھ ہمیں معاشی قوت بھی بننا ہے۔
جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف انتھک کوشش کررہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی قوت بن چکا ہو گا۔ جہاں امن و امان ، انصاف،تعلیم، صحت ،زراعت اور روزگار ان سب شعبوں میں بہتری ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما امجد بٹ پسروری نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقد پریس کلب ، لاہور کے سامنے ایک پروقار تقریب کے دوران کیا۔ تقریب کے دوران یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا ۔مٹھائی تقسیم کی گئی ۔پاکستان کی فلاح و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔ امن کی فاختائیں فضامیں بلند کی گئیں۔ اور میاں محمد نوازشریف کی تصویر کے ساتھ گیسی غبارے چھوڑے گئے۔ تقریب میں نابینا اور دیگر خصوصی افراد اور مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔