ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم’’ بے واچ‘‘ کے بعد دوسری ہالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش ہوگئی۔
بالی وڈ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دوسری ہالی وڈ فلم ملنے پر خوشی کااظہار کیا ہے اور بتایا کہ فلم بے واچ کے میکرز نے ہی ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے بغیر کسی آڈیشن کے اگلی فلم میں کام کی پیشکش کی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے،اداکارہ نے کہا کہ وہ محنت پر یقین رکھتی ہیں اور کیرئیر کی کامیابیوں سے خوش ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل ٹی وی شو کوانٹیکو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔