جانی ڈیپ کو بیوی سے دور رہنے کا حکم

Johnny Depp

Johnny Depp

لاس اینجلس (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق جج نے یہ فرمان اداکارہ ایمبر ہرڈ کے اس الزام کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں انھوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں جانی ڈیپ نے انھیں مارا تھا۔ جمعے کو اداکارہ ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ جانی ڈیپ نے گذشتہ ہفتے کے دن ہونے والے جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ جج نے جانی ڈیپ کو یہ بھی کہا کہ وہ ایمبر ہرڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

واضح رہے کہ پیر کو ایمبر ہرڈ نے 15 ماہ کی شادی کے بعد پائریٹس آف دا کریبيئن کے اداکار سے طلاق حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کی جس میں انھوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان ناقابل مصالحت اختلافات ہیں۔ ایمبر ہرڈ نے اپنے زخمی گال اور آنکھ کی تصویر لاس اینجنلس کی اعلی عدالت میں پیش کی۔ ایمبر ہرڈ نے ایک حلف نامے میں لکھا مجھے خوف ہے کہ جانی اچانک انھیں جسمانی اور جذباتی طور پر دہشت زدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

طلاق کے لیے داخل کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انھیں پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 52 سالہ ڈیپ کی ہالی وڈ ادکارہ ایمبر ہرڈ سے 2011 میں دا رم ڈائری کی فلم سازی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔ جانی ڈیپ کے ایک وکیل نے ایمبر ہرڈ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے۔