لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز فیملی کے ہمراہ صبح 9 بجے لندن روانہ ہوں گے۔ وہ قطر ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ٹویٹ کیا کہ میں برطانیہ جارہا ہوں جہاں قوم کے ہر دلعزیز وزیر اعظم زیر علاج ہیں۔
شہباز شریف نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دُعا کی اپیل بھی کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب تین سے چار روز لندن میں قیام کریں گے۔ شہبازشریف آپریشن کے دوران اور بعد میں وزیر اعظم نواز شریف کے پاس موجود رہیں گے۔