اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کے اجلاس پیر کو طلب کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم کے مطابق نواز شریف پیر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن جائیں گے۔ وہ ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزراء کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں اسحاق ڈار اہم امور کی نگرانی کرینگے۔
وزیر اعظم کو ملکی صورت حال سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کے بعد 2 ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔