ڈراموں میں اصلاحی پہلو کبھی نظرانداز نہیں کیا،نسیم وکی

Naseem Wiki

Naseem Wiki

لاہور (جیوڈیسک) ڈراموں میں مزاح کے ساتھ اصلاحی پہلو کو کبھی نظر انداز نہیں کیا ، اسٹیج ڈرامہ ’’ریڈی میڈ عاشق‘‘ کی کامیابی اس کا اسکرپٹ اور فنکاروں کی پرفارمنس ہے۔

ان خیالات کا اظہار رائٹر ڈائریکٹر واداکار نسیم وکی نے ایک ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رائٹر ڈائریکٹر کی حیثیت سے کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کو تفریح کے ساتھ کچھ اچھا پیغام بھی دیا جائے، مذکورہ ڈرامہ میں کام کرنے والے فنکار اپنے کرداروں اور اسکرپٹ میں رہتے ہوئے پرفارم کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایک اچھا اور معیاری ڈرامہ کے لیے پروڈیوسر کی سپورٹ بھی حاصل ہونا ضروری ہے۔

تماثیل تھیٹر میں ابھی تک جتنے بھی بطور رائٹر ، ڈائریکٹر یا اداکار ڈرامہ کیے ، انھیں پسند کیا گیا۔ ’’ریڈی میڈ عاشق‘‘ میں ساجن عباس ، طاہر انجم ، قیصر پیا، عمران شوکی ، قسمت بیگ، رائمہ ، دیا علی ، رمل اور نایاب کے علاوہ خود بھی اہم کردار کر رہا ہوں ۔