تلہ گنگ کی خبریں 30/5/2016

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز سکول چوکھنڈی معصوم طالبہ پر لیڈی ٹیچرز تشدد کی انوکھی انکوائری تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گور نمنٹ گرلز سکول چو کھنڈی کی لیڈی ٹیچراور کلرک کو کلاس ھشتم کی طالبہ رابعہ کاپانی کاکولر نہ بھرکر دینے کی پاداش میں ٹیچر میمونہ جبین بپھر گئیں اور دیگر دو ٹیچراور کلرک کے ساتھ ملکر طالبہ پر 30روپے چوری کا الزام لگا کر پہلے بیہانہ تشدد کیا۔ اور غصہ ٹھنڈا نہ ہو نے پرمعصوم طا لبہ کوتین گھنٹے واش روم میں بند کر دیا تھا۔ جس کی انکوائری ڈپٹی DEOمس زاہدہ کی زیر نگرانی ہو ئی ۔سکول ٹیچرزاوردیگر سٹاف کی ڈپٹی DEOمس زاہدہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے بچی اور اس والدین پر صلح کے لئے دباؤ ڈالتے رہے۔ڈپٹی DEOزاہدہ اور لیڈی ٹیچرز بچی کو اکیلے کمرے میں لے جا کر بیان بدلنے کے لیے حراساں کر تے رہے۔بچی کے والدین کو اپنا سیاسی اثرورسوخ اور قانونی کاروائی کے استعمال کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔انکوائری رپورٹ کی بوگس خانہ پری کے لیے کلاس ہشتم کی طالبات کو مسجدوں میں اعلانات کے ذریعے صبح سو یرے سے سہ پہر تین بجے تک بھوکا پیاسا شدید گرمی میں پابند رکھا گیا۔اور ان کی مائیں سکول کے باہر چلچلاتی دھوپ میں
اپنی بچیوں کی جان بخشی کا انتظار کرتی رہیں۔ذرائع کے مطابق ان ٹیچروںخاص کر ٹیچر میمو نہ کا کہنا تھا۔کہ ہم نے ایسی انکوائریاں پہلے بہت دیکھی ہیں۔با اثر زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد کرنے والی ٹیچرز کا با اثر سیاسی گھرانوں سے تعلق ہے۔اور عرصہ دراز سے یہاں تعینات ہونے کی وجہ سے کسی محکمانہ کاروائی کا کوئی ڈر خوف نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے محکمے کے ذمہ دار وں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کراکر معصوم طالبہ رابعہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔بچی کے والد الفت حسین نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ میں اس انکوا ئر ی سے مطمئن نہیں ہوں اگر میر ی معصوم بچی کو انصا ف نہ ملا تو میںڈی سی او آفس کے باہر خو دسوزی کر وں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی سالہاسال سے تعینات لیڈی ٹیچر اور سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔عوامی سروے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)اہلیان چوکھنڈی نے سروے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سکول ھذا میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں،لیکن سالہاسال سے تعینات لیڈی ٹیچر وں کے اثر ورسوخ کی وجہ سے ہمیشہ ان جیسے معاملات کو دبا دیا گیا ہے ۔اہلیان چوکھنڈی کا مزید کہنا ہے کہ رابعہ یاسمیں کے ساتھ کیا گیا ظلم انشاء اللہ ان کے گناہوں کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگا۔ ہم ڈپٹی DEOکی بوگس انکوائری کو نا منظور کرتے ہیں ۔اورہم EDOچکوال ،DCOچکوال،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کے لئے کسی ایماندار افسر کو تعینات کر کے تاکہ رابعہ یاسمین کو انصاف فراہم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)بارانی سائنس کالج تلہ گنگ میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا نعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم ملک تھے اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اور سابق اٹارنی جنرل پنجاب ملک محمد کبیر ۔ چوہدری نوید دڑوٹ،ملک شفقت فیاض،چوہدری سفیر الدین، صدر تحصیل پریس کلب عا مر نواز اعوان ، لیا قت اعوان ، ارشد کوٹگلہ دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر جنرل عبدالقیوم ملک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا۔اس موقع پر یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔آخر میں پرنسپل ملک اشرف نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)پیڑہ فتحال کی ڈھوک چھب میں اچانک آگ بڑھکنے کی وجہ سے 6بکریاں جل کر ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیڑہ فتحال کی ڈھوک چھب کے رہائشی نواب خان ولد اللہ یار خان کے اہل خانہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سو رہے تھے کہ بکریوں کے باڑے میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس کی وجہ سے 6بکریاں جن میں 4 حاملہ بھی تھیں جل کر کوئلہ بن گئیں جبکہ 12بھیڑبکریاں جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں ۔جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ آگ لگنے کہ وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نواب خان ایک انتہائی غریب اور شریف النفس انسان ہے اس کی کسی کوئی دشمنی نہیں اس کا یہ بھیڑ بکریاں پال کر اپنا اور اپنے بال بچوں کا ذریعہ معاش بنا رکھا ہے اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا ہم اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس غریب کی دادرسی کرتے ہوئے مالی امداد کی جائے ۔