تلہ گنگ (تحصیل رپوٹر) اہلیان چوکھنڈی نے سروے کے دوران نے میڈیا سے کفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سکول حاضہ میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں، لیکن سالہا سال سے تعینات لیڈی ٹیچر وں کے اثر ورسوخ کی وجہ سے ہمیشہ ان جیسے معاملات کو دبا دیا گیا ہے۔
اہلیان چوکھنڈی کا مزید کہنا ہے کہ رابعہ یاسمیں کے ساتھ کیا گیا ظلم انشاء اللہ ان کے گناہوں کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگا۔ ہم ڈپٹی DEO کی بوگس انکوائری کو نا منظور کرتے ہیں ۔اورہم EDO چکوال ،DCO چکوال،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور ویر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کے لئے کسی ایماندار افسر کو تعینات کر کے تاکہ رابعہ یاسمین کو انصاف فراہم کرے۔