اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ اسلام آباد میں ایس آئی یو کی کارروائی پانچ رکنی ڈکیت گروپ گرفتار پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹتا تھا۔
ملزمان نے گزشتہ ماہ بہارہ کہو میں واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل بھی کیا جبکہ ہائی وے پر 27 لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی کی ۔ ملزمان کی کارروائیاں اتنی بڑھیں کہ ایس آئی یو کو میدان میں آنا پڑا ، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کو قابو کیا ۔ گرفتار ہونیوالوں میں ملزم سجاد ، رضوان ، اسحاق، شہزاد اور ابراہیم شامل ہیں۔