عباس پور میں سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی

Abbaspur

Abbaspur

عباس پور (کامران ارشد) عباس پور میں ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدار ت سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف منعقد ہوئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سردار امجد یوسف کا کہنا تھا کہ صدرریاست سردار یعقوب خان اور دیگر وزراء 2 جون کو عباس پور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھاترہ کا شام چھ بجے افتتاح کریں گئے۔

جبکہ صبح تین جوں نو بجے بارایسوسی ایشن کی نو منتخب بارڈی کا خلف لیں گئے جبکہ دس بجے صدر ریاست مرچکوٹ ہائی سکول کا افتتاح کریں گئے نمجر پُل کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ نمجر سکول کا افتتاح بھی کریں گئے ۔اُن کا عباس پور آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اُن کاکہنا تھاکہ صدر ریاست کے استقبال کے لیے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں ۔اور صدر ریاست کااستقبال عباس پور کی عوام تاریخ ساز کر کے بتادیں گئے کہ حلقہ نمبر ایک سے پیپلز پارٹی اِس مرتبہ کلین سوپ کرئے گی اِس موقع پر سردار امجد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو وعدے عوام کے ساتھ کیے تھے وہ پورے کر دئے ہیں پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جس نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں اور ہر دورمیں پیپلز پارٹی کے جیالے قربانیاں دیتے رہیں گئے۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کر سکتی ہے۔