ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز راجیو والیا تیرا انتظار بنا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار سنی لیونی اور ارباز خان ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ارباز خان کے مدمقابل بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیونی ہوں گی۔ فلم تیرا انتظار کی شوٹنگ رواں سال اگست کے مہینے میں شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے اس سے پہلے سنی لیونی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کے ساتھ ان کی فلم ’رئیس‘ میں آئٹم نمبر کیا۔