آئی پی ایل : بھارتی شہری جوئے میں بیوی ہار گیا

IPL

IPL

کانپور (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک شخص اپنی بیوی جوئے میں ہار گیا۔

کانپور کی ڈسٹرکٹ گوند نگر کی رہائشی جسمیت کور نے مقامی پولیس سٹیشن میں درخواست دی کہ کچھ افراد اسے ہراساں کر رہے ہیں اور فون پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ جواریوں نے اسے بتایا کہ اس کا شوہر اسے جوئے میں ہار چکا ہے۔

جسمیت کے مطابق اس کا شوہر سٹاک ایکسچینج میں شیئر بیچنے کا کام کرتا تھا۔ اس دوران اس کے تمام زیورات بھی لے گیا جبکہ جوا کھیلنے کے لیے مکان بیچنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسمیت کور کا شوہر اپنی ساری رقم سٹاک مارکیٹ میں ہار گیا تھا جس کے بعد اس نے رقم کمانے کیلئے آئی پی ایل کے میچ پر اپنی بیوی کو ہی داؤ پر لگا دیا۔

ایس ایچ او گووندا نگر اجے پرکاش سری واستو کا کہنا تھا کہ روندر اسنگھ اکثرو بیشتر اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہتا تھا اور ایک بار تو روندر نے اسے اپنے ماں باپ کے گھر سے 7لاکھ روپے بھی لانے کو کہا تھا۔

پولیس نے اس کے جواری شوہر روندر سنگھ کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا تاہم وہ مسلسل غائب ہے۔