ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئے جن کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ہیں جب کہ ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی جس کے بعد کئی نامور فلمی ستاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم راکھی راکھی سے کیا جس کے بعد وہ سلور اسکرین کے علاوہ چھوٹے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔
جب کہ انہوں نے سپر ہٹ فلموں میں کرن ارجن، کوئلہ اور منا بھائی ایم بی بی ایس میں بھی اہم کردار ادا کیا۔