ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ پہلی بار فلم ’’تیرا انتظار‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک انہیں کسی بڑے اداکار کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کاموقع نہیں ملا ہے تاہم اب اداکارہ سنی لیون نامور اداکار کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کو ہدایتکارراجیو والیا کی فلم ’’تیرا انتظار‘‘ میں اداکار ارباز خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد وہ پہلی بار کسی دوسرے درجے کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم کی کہانی رومانوی ہوگی جس کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ میں آئٹم سانگ پر رقص کیا ہے۔