پاسپورٹ آفس بھمبر کا عملہ انتہائی جانفشانی اور لگن کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ محمد عارف

Passport

Passport

بھمبر : پاسپورٹ آفس بھمبر کا عملہ انتہائی جانفشانی اور لگن کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے جس سے جہاں عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے وہی محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

ان خیالات کااظہار صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام انتہائی ضروری تھا جس کے قیام سے ضلع بھر کے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ آفس کا عملہ انتہائی جانفشانی ،لگن اور محنت سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے جس سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے۔