بغداد (جیوڈیسک) داعش کے زیر قبضہ شہر فلوجہ میں لڑائی سے بچ کر نکلنے والوں کا کہنا ہے وہ خوراک، پانی، ادویہ اور دوسری ضروریات کی کمی کا شکار ہیں ۔
گزشتہ پیر کو فلوجہ پر قبضے کے لئے عراقی اور اتحادی فوجوں کے حملے کے بعد ہزاروں شہری جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے ضلع الکرمہ میں ایک اسکول کی خالی عمارت میں پناہ لی ۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے انہیں خوارک کی کمی کا سامنا ہے ۔ داعش کے ڈر سے وہ گھروں سے کم باہر نکلتے تھے ۔ انکا کہنا ہے وہ کھجوروں اور دہی پر گزارہ کرتے رہے ، بیماروں کے لئے دوائیں بھی دستیاب نہیں تھیں ۔