دوحہ (جیوڈیسک) حماس نے فرانس کی دعوت پر تین جون کو بلائی گئی بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو ڈھونگ اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں نام نہاد کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے مسئلہ فلسطینی سردخانے میں ڈالنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔
حماس قومی مفاہمت کے اپنے دیرینہ مطالبے پر قائم ہے اور مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائینگی۔