ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) عبدالغفار خان فرینڈز سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب پنجاب کالج آف ایکسیلنس لالہ رخ میں منعقد کی گئی، تقریب میںپی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے سابق صدور اعجاز خان، ملک رفاقت محمود آف گانگو جمعہ، سیار خان، سابق جنرل سیکرٹری رانا ظفر اقبال، اجمیر الوہاب کے علاوہ مختلف کیڈر زکے نمائندگان اشتیاق احمد، شہزادہ خان، اسلم خان، ارشد کمال،ملک آصف محمود، طاہر قریشی، ملک مقصود اعوان ،ملک الطاف،ذوالفقار جنجوعہ،اشفا ق دولتالہ،راجہ گوہر حمید،عتیق عالم کے علاوہ مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب باوا محمد اکرام کا کہنا تھا کہ محمود الحسن نے مزدوروں کے حقوق کے لئے بے پنہاں قربانیاں دیں،انکی مزدوروں کی لئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ،تقریب کے مہمان خصوصی محمد الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میںمزدور تحریک پاکستان میں دم توڑ چکی ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر مزدور کا زکر نہیں،انکا کہنا تھا کہ شخصیت پرستی نے مزدور کاز کو نقصان پہنچایا،یوم مئی ہمارا ہے جسے دیگر ممالک شایان شان طریقے سے مناتے ہیں جبکہ پاکستان میں مزدوروں کا عالمی دن برائے نام منایا جاتا ہے ،ہم نے کھٹن اور مشکل ترین مراحل پر بھی مزدوروں کی حقوق کے لئے جدوجہد کی جس کی پاداش میںمجھے نکالا گیا،لیکن رازق اللہ تعالیٰ ہے۔
بیرون ملک سعودی عرب میں انیس سال سروس کی اور یہاں کے مزدوروں سے مکمل رابطہ میں رہا ،بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک میں جمہوری دور میں بھی مزدوروں کا بھرپور استحصال کیا گیا،اور لیڈر شپ میں شخصیت پروان چڑھتی رہی جس سے بلا شبہ مزدور کاز کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،تقریب میں نظامت کے فرائض اعظم نثار ادا کر رہے تھے جبکہ دیگر مقررین میں اشتیاق احمد،سابق صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن اعجاز خان،ذوالفقار جنجوعہ،ملک الطاف شامل تھے ۔مقررین نے محمود الحسن کی مزدوروں کے لئے گراں قدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر محمود الحسن کو مزدوروں کی جانب سے انکی الوادعی پارٹی کے موقع پر تحفہ دیا گیا،تقریب میں پی او ایف واہ کینٹ ، حویلیاں ، گدوال ، سنجوال،راولپنڈی،میانوالی،و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنماوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038