جنیوا (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ادارے کے ترجمان ولیم سپنڈلر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں کشتیاں الٹنے سے دو ہزار پانچ سو دس تارکین وطن ڈوب گئے۔
گزشتہ برس اسی عرصے میں ایک ہزار آٹھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کشتیاں غرق ہونے کے متعدد واقعات میں آٹھ سو اسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جبکہ اس سال بحیرہ روم کو عبور کر کے دو لاکھ چار ہزار افراد یورپ پہنچ چکے ہیں۔