خیرپور (جیوڈیسک) صوبے سندھ کے بڑے شہروں کی طرح اندرون سندھ بھی کاروبار کرنے والوں سے باقاعدہ بھتہ طلب کیا جانے لگا ۔ خیرپور کے علاقے کنب میں بھتہ نہ دینے پر بااثر ملزمان نے مچھلی کے تالاب میں زہر پھینک دیا ۔ ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔ کنب کے رہائشی فش فارم کے مالک حفیظ وسان سے علاقے کے بااثر ملزمان نے ہر ماہ ایک لاکھ روپے بھتہ دینے کا کہا ۔
حفیظ وسان نے بھتہ دینے سے انکار کیا جس پر ملزمان نے گذشتہ شب تالاب میں زہر ڈال دیا جس کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔ فش فارم مالک نے اس واقعے کا مقدمہ تھانہ کنب میں درج کرا دیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔