لاہور: شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس3۔ جون کو ساہیوال ، 4۔ جون فیصل آباد، اور 6۔ جون کو لاہور ڈویژن کے اجلاس منعقد ہوں گے۔
ہر ڈویژن میں شامل اضلاع کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔ان اجلاسوں میں یونٹ اور تحصیل سطح کی تنظیم نو، کارکردگی رپورٹس، استقبال رمضان المبارک، عزاداری سید الشہدا کے حوالے سے امور، رمضان المبارک میںجشن ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام، جلوس ہائے عزا یو م شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، شب ہائے قدر، جشن نزول قرآن اور یوم القدس کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید مشتاق حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیعہ علما کونسل کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دے گی۔ جس کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے اہل تشیع جیسی قربانیاںکسی نے نہیں دیں۔رہبر ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہونے والے فیصلے ہی ہمیشہ پائیدار ثابت ہوئے ہیں، کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جس میں کسی قسم کا ابہام ہو یا بعد میں نتائج کے اعتبار سے شرمندگی کا باعث بنے۔