ماسکو (جیوڈیسک) روس میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کر دیا ، ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں ، حکام نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
روس کے جنوبی علاقے میں لاکھوں ٹڈی دل نے فصلوں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کے مطابق ملک کے جنوبی فارم لینڈ میں دس فیصد فصلیں تباہ ہو گئیں۔ روسی وزارت زراعت نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ ہر سال شمالی افریقا سے آنے والی ٹڈی دل روس میں تباہی مچاتی ہیں ۔ حکام کے مطابق اس بار صورتحال تیس سال میں سب سے زیادہ خوفناک ہے۔