لاہور (جیوڈیسک) ینگ نرسز کی جانب سے لاہور میں مال روڈ پر تین روز سے احتجاج جاری ہے. ینگ نرسز نے رات بھی مال روڈ پرگزاری اور ناشتہ بھی مال روڈ پر کیا. ینگ نرسز کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں سروس سٹرکچر نہیں دیا جاتا اور تنخواہوں میں اضافے سمیت ہیلتھ کئیر الاؤنس نہیں دیا جاتا، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا. ان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں انکے احتجاج کا دائرہ کارمزید وسیع ہوجائے گا.ادھر ملتان میں بھی نرسز کی جانب سے ہیڈ نرس کو ہٹانے اور احتجاج کرنے والی نرسز کو شوکاز جاری کئے جانے کیخلاف نشترروڈ پراحتجاج کیا جارہا ہے۔
ینگ نرسز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک وہ احتجاج جاری رکھیں گی.ینگ نرسز کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے جہاں لاہور میں مال روڈ پر ٹریفک جام کا مسلہ ہے تو وہیں نشتر روڈ ملتان پردھرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔