کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک ارکان فائونڈیشن کے زیر اہتمام غرین اور مستحق افراد میں رمضان المبارک پر روز مرہ ضروریا ت کے حوالے سے راشن کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نادار ،بیوہ اور مستحقین میں روز مرہ اشیاء پر مشتمل راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر مہما ن خصوصی سلمان راٹھور نے فیصل مدنی ،عارف شہزاد اور پار ارکان فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محمد یونس الہاشمی کے ہمراہ مستحقین میں راشن تقسیم کئے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان راٹھور نے کہاکہ جہالت اور غربت ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے غربت اور جہالت کا خاتمہ کئے بغیر ترقی اور استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوگا اس موقع پر پاک ارکان فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محمد یونس الہاشمی نے اپنے ادارے کے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ پاک ارکان فائونڈیشن کے تحت ہر ماہ غریب اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کے ساتھ غریب بچیوں کی شادی ،اور تعلیم کے حوالے سے اخراجات اُٹھانے کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے رمضان المبارک سے قبل مستحقین میں روز مرہ اشیاء پر مشتمل رمضان گفٹ کے ھوالے سے سینکڑوں مستحقین کو روہ مرزہ اشیاء فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ تمام اقدامات مخیر حضرات اور علاقہ معززین کے تعاون سے انجام دیا جاتاہے۔