کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیس کونسل اور پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے یوم تکبیر کی 18ویں سالگرہ پر عید گاہ گرائونڈ ناظم آباد میں نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں رائٹس وے رائیڈرز اور پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے مابین کھیلا گیا جسے رائٹس وے رائیڈرز نے 2وکٹو ں سے جیت کر یوم تکبیر نمائشی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے اختتام پر نیشنل پیس کونسل اور پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے فروغ تعلیم ،کھیل ،صحت اور قیام امن کے حوالے سے نمایاں خدمات پر شہر کراچی کی اہم شخصیات کو یوم تکبیر ایوارڈ سے نواز گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقسیم ایوارڈ کے حوالے سے شایان شان تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی فرید انصاری ،اسسٹنٹ کمانڈر61ونگ غازی رینجرز عنایت اللہ درانی نے ڈاکٹر عدنان ،عادل شیخ ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ،نیک محمد ،محمد یار ،ڈاکٹر حضرت ولی ،محمد ریحان کو گولڈ میڈل اس موقع پر نیشنل پیش کونسل کے صدر ظفر مقصود نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی فرید انصاری ،اسسٹنٹ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ عناین اللہ درانی اور سفیر امن پاکستان گنیز ورلڈ ریکارڈ وہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو یوم تکبیر ایوارڈ پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی فرید انصاری نے کہاکہ شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کے ذریعے قیام امن اور محبت و اخوت کو فروغ دینا ایک احسن قدم ہے انہوں نے کہاکہ شہر میں قیام امن کا سہرا سندھ پولیس اور رینجرز کو جہاں جاتا ہے وہیں اورنگزیب سلطان جیسے محب وطن شہریوں کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر فرید انصاری نے سندھ رینجرز کو قیام امن اور شہر سے تاریکیوں کا خاتمہ کرکے روشنیوں کی بحالی پر خراج تحسین پیش کیا۔