یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Ucla

Ucla

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں واقع یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس پولیس چیف کے مطابق مرنے والے دونوں افراد مرد ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے وقت ہزاروں افراد موجود تھے جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس نے شہر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔