بجلی کا بحران پی پی حکومت کا پیدا کر دہ ہے: سلطان محمود سیال

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرراہنماء میاں سلطان محمود سیال نے کہاہے کہ بجلی کابحران پی پی حکومت کاپیداکر دہ ہے۔ صنعتوںکے پہیے کی بندش اورگھروں میں اندھیرے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت ہے،عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سقت چھین لی گئی جبکہ مسلم لیگ ن نے بر سر اقتدار آ کر بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں اور ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متعددپرا جیکٹس شروع کئے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پرایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے مخالف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ،حکومت کی تبدیلی کا خواب دیکھنے وا لے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
محمدعمر۔۔۔۔نامہ نگار۔۔۔۔لاہور