گجرات (جی پی آئی) حق آگیا ۔۔۔باطل مٹ گیا۔لاہور اوراسلام آباد ہائی کورٹس نے پرائیوٹ تعلیمی اداورں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔زبردستی سکول بند کروانے اور فیسوں میں اضافہ کے حوالے سے پرائیویٹ سکولوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے فیصلہ کے مطابق حکومت کی طرف سے فیسوں اضافہ کے حوالہ جاری ہونے والا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے اور عدالت نے پرائیویٹ سکول اتھارٹی پیر اکو حکم دیا ہے وہ پالیسی بناتے وقت نجی تعلیمی اداروں سے مشاور ت کرے دوسری طر ف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے حکومت کی طرف موسم کی گرما کی تعطیلات کی آڑ میںتعلیمی ادارے سیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے اورسیکریٹری ایجوکیشن کو حکم جاری کیا کہ آ ئین کے آرٹیکل 4اورA_10کے تحت حاصل بنیادی حقوق کا ہر حال میں احترام کیا جائے اوراس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیںپرائیویٹ سکولز کو اپنے شیڈول کے مطابق امتحانات لینے کی اجازت دی جائے اور جماعت پنجم،ہشتم،نہم اور دہم کی سمر کیمپ کلاسز لگانے کی اجازت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبہ کو اسکا مقام دے اور نرسز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن ضلع گجرات شفق ضمیر بٹ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے باہر احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ بہت اہم شعبہ ہے جس کے بغیر ہسپتالوں کا نظام چلانا مشکل ہوتا ہے ۔ حکومت پنجاب نرسنگ کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ تین دن سے پنجاب بھر کی نرسز اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں مگر بے حس حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم ایمرجنسی وارڈ میں بھی کام کرنا چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سروس سٹرکچر فوری بحال کیا جائے اور ہیلتھ رسک الائونس فراہم کیا جائے۔ ہمارے کوارٹرز اور ہاسٹل کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات کو منظور کرے اور نرسوں کو انکا حق دیا جائے۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) صوبہ بھر میں تیسرے روز بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے قوم کی مائیں ‘ بہنیں ‘ بیٹیاں روڈ پر ہیں’ پورے پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن شفق ضمیر بٹ ‘ اُم لیلیٰ ‘ و دیگر عہدیداران نے کی۔ نرسز نعرہ بازی کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا چکر لگایا جس کے بعد بھمبر روڈ پر پرانی چونگی تک علامتی مارچ کیا۔ ٹریفک بلاک ہو گئی ۔ نرسز نے حکومت سے فوری طور پر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے کہا۔ یاد رہے کہ پنجاب بھر میں نرسز تین دنوں سے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے مطالبات میں ہیلتھ رسک الائونس’ سروس سٹرکچر کی بحالی’ اور رہائش کیلئے ہاسٹلز و کوارٹرز کی بہتری ہے۔ لیکن حکومت تین روز گزرجانے کے باوجود نرسز کے مطالبات کی منظوری کے سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ دریں اثناء لاہور میں اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقررین نے اس احتجاجی مظاہرہ کا دائرہ کار بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔ اور کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) گجرات میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہو گئی۔ عوامی مسائل و مشکلات میں بے پناہ اضافہ ۔ عوامی حلقوں نے واپڈا کی نا اہلی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کیا جائے اور عوامی مسائل کی جانب توجہ دی جائے۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین گجرات و سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات کئے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کیں ۔ مگر جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ہر شعبہ اپنے مطالبات کے حق کیلئے سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نرسز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور انہیں ان کے حقوق فراہم کئے جائیں۔ ہم نرسنگ سے وابستہ افراد کے ساتھ ہیں اور انہیں بھر اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) گوجرانوالہ ڈویژن کی نجی تعلیمی تنظیموںکاہنگا می اجلاس ،حکومتی کریک ڈائون کی مذمت ،طارق جاوید چوہدری ڈویژنل کنونیئر مقرر،ہرسطح پرجدوجہد کرنے کاعزم،اجلاس میںگوجرانوالہ سیالکوٹ،گجرات،منڈی بہا ئوالدین،حافظ آباد،نارووال کے نمائندگا ن تنظیموںکے عہدیداران نے مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کردیا۔گوجرانوالہ ڈویژن پرائیویٹ سیکٹرکی تنظیموںکاخصوصی اجلاس زیر صدارت طارق جاوید چوہدری منعقد ہوا۔جسمیںحکومتی حکمت عملی ،غنڈہ گردی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میںحافظ ذوالفقار احمد،جاویدمحمودتامرہ،ڈاکٹر نوید عالم،حاجی محمداشفاق وڑائچ،صابر حسین بٹ،رائو ایوب احمد،طاہر محمود،چوہدری شاہد محمود،افتخاراحمدچیمہ،چوہدری محمدتسنیم سمیت تمام اضلاع سے سرکردہ تنظیموںکے نمائندگان نے شرکت کی۔طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروںکے خلاف کریک ڈائون تعلیم دشمنی ہے۔تعلیمی اداروںمیںآکرذمہ داران کے خلاف مقدمات کااندراج،بداخلاقی،سکولزکوسیل کرنا،نوٹس جاری کرنااوررجسٹریشن کی منسوخی انتہا ئی اقدامات ہیں۔انہوںنے کہا کہ فروغ تعلیم میںنجی تعلیمی اداروںکااہم کردار ہے۔بچوںکوزیورتعلیم سے آراستہ کرنااورلاکھوںلوگوںکوروزگارمہیا کررہا ہے مگرانہیںشکنجے میںکسنے میںاورمشکلات میںاضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروںمیںتین ہزارروپے فی طالب علم خرچ ہے جبکہ 85فیصدنجی تعلیمی ادارے یہی کام ایک ہزارفی طالب علم کررہے ہیں اورانکے رزلٹ بھی شاندار ہیں۔درجنوںناجائز ٹیکسزسے بھی انہیںہراساں کیا جارہا ہے۔حکومت نجی تعلیمی اداروںکو بھی پبلک سیکٹرکی طرح سہولیات فراہم کرے تعلیم کوترجیح نہ دینے کی وجہ سے آج تک پاکستان میںکوئی واضح پالیسی نہیںبنا ئی جاسکی۔سیالکوٹ سے ذوالفقاراحمدنے کہا کہ نجی تعلیمی اداروںاورتنظیموںمیںاتحاداورہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایسے اوچھے ہتھکنڈے بندنہ ہوئے توپنجاب کی سطح پرآوازبلندکی جائے گی۔قانونی کاروائی ودیگرحکمت عملی طے کی جائے گی۔قراردادکے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مقدمات واپس لئے جائیں۔سکولزڈی سیل کئے جائیں،رمضان کے بعدسمرکیمپ لگا نے کی اجازت دی جائے تاکہ میٹرک کے طلبا ء وطالبات کامستقبل محفوظ رہ سکے۔شعبہ حفظ کے طلباء وطالبات کوتعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حفظ قرآن اورعام تعلیم میںفرق ہے۔اس موقع پرمختلف کمیٹیاںتشکیل دی گئیںاوردائرہ کارپنجاب کی سطح پرپہنچانے کافیصلہ ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) آرمی پبلک سکول اور کالج کی شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد عبداللہ ااقبال آڈیٹوریم میں ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر عزیز الرحمان راناطلباء کی کثیر تعداد، انکے والدین، آرمی افسران اور اساتذہ نے شرکت کی بریگیڈئیر عامر مجیدکمانڈنٹ جلال پور جٹاں چھائونی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر عامر مجیدکمانڈنٹ نے کامیاب طلباکو مبارکباد دی اور کہا کہ اپنی زندگی کے مقاصد کے حصول کیلئے محنت بہت ضروری ہے انہوں نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو یقینی سکول بھجوانے کیلئے اقدامات کریںتاکہ وہ انکے بچے اپنی توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کر سکیںپرنسپل پروفیسر عزیز الرحمان رانانے اپنے خطاب میں ادارے کی 2015-16کی رپورٹ پیش کی اور مختلف امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباکا ذکر بھی کیاتقریب میں سکول کے بچوں میں علاقائی ثقافت کو لباس کی صورت میں پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) جناح پبلک سکول میں کالج بلاک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، 6کروڑ روپے لاگت سے اس منصوبہ پر 9ماہ میں کام مکمل ہوگا، چیئرمین بورڈ آف گورنرز/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ، بورڈ کے ممبران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی اوفنانس چوہدری اصغر،ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، عابد فاروق، عبدالمجید شادابیہ ، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ، نگہت اقبال قریشی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی، اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات بھی اس موقع پر موجودتھے، پرنسپل میڈم ترنم ریاض نے شرکا ء کو بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کالج بلاک کی تعمیر کا آغاز تاریخی موقع ہے، افتتاحی تقریب میں موجود تمام افراد ان لمحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج بلاک آئندہ نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک کا نام روشن کریں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان سمیت بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران، اساتذہ کرام ادارے کی ترقی اور کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران نے جناح پبلک سکول کی سائنس لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کے معیار کو سراہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجر برادری منافع کی شرح کم سے کم رکھے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتو ں پر عمل درآمد یقینی، رمضان بازاروں میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، مختلف تاجر تنظیموں کے راہنمائوں حافظ عزیز الرحمان،شیخ فضل باری، ملک سرفراز، شیخ شاہد انور،حاجی ریاض ابراہیم،کریانہ، دودھ فروشوں، قصابوں، ہول سیلرز اور دیگر تنظمیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 3جون سے ضلع بھر میں 10رمضان بازار فنکشنل ہو جائیں گے، ایسی اشیاء خورد و نوش جن پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے وافر مقدار میں ان رمضان بازاروں میں موجود ہونی چاہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی آج ہونیوالی میٹنگ کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کرکے ہول سیل اور پرچون اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا الگ الگ تعین کر دیا جائے گا اور دونوں کی الگ الگ رنگ میں ریٹ لسٹ پورے ضلع میں فراہم کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں فروٹ و سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی ریونیو افسران اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کرے گا جبکہ تمام منڈیاں اپنے علاقہ میںپھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ دار ہوں گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہ ماہ رمضان المبارک میں پرائس مجسٹریٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے تاہم انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی تاجر کے ساتھ زیادتی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں تاجروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سائنسی و تکنیکی ترقی قوم کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے۔ جامعات کی تحقیقی و علمی سرگرمیاں ہماری صنعتی ترقی کی بقا و فلاح کے لیے ازحد اہمیت کی حامل ہیں۔ علمی تحقیق اور ٹیکنالوجی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کسی بھی جامعہ کی علمی کاوشوں کا ماحاصل صنعتی ترقی میں جدت و اختراع سے ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے بھرپو رملک ہے۔ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ان معدنی وسائل کو استعمال کرکے پاکستان کو توانائی بحران سے نجات دلا سکتے ہیں۔ ہمارے انجینئرز اور سائنسدان کو ٹیکنالوجی درآمد کرنے کی بجائے مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر توجہ مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ممتاز پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے جامعہ گجرات کی فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے افتتاحی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ گجرات میں اس کانفرنس کا مقصد ویسٹ واٹر کی پراسیسنگاور توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے ماہرین کو دعوت اظہار دینا تھا۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تعارفی خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تکنیکی اختراع و جدت لازم ہے۔ ہمارے سائنسی محققین کو اپنی تمام تر توجہ توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مرکوز کر دینا چاہیے۔ جامعہ گجرات تحقیقی طریق کار میں بہتری لانے کی جانب گامزن ہے۔ ہماری تمام تر معاشی سرگرمیاں براہِ راست توانائی کے ذرائع کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جامعہ گجرات معیاری تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے اپنے طلبہ میں علمی و تحقیقی جبلتوں کو بیدار کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پانی کو قوموں کی زندگی میں رُوح رواں کی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان میں 88فیصد پانی غیر صحت مند ہے جبکہ 50ملین آبادی آلودہ پانی استعمال کر رہی ہے۔ اس صورتحال میں پانی کو ضیاع سے بچاتے ہوئے ہمیں واٹر پراسیسنگکی اشد ضرورت ہے۔ جامعہ گجرات سماجی و معاشرتی خدمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے کئی پراجیکٹس کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ نوجوان طلبہ میں انٹر پرینیئر شپ کے شعور کو اُجاگر کرنا ہمارا اوّلین فریضہ ہے۔ ڈین فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سلیمان طاہرنے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مقامی مسائل کا مقامی حل تلاش کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ جامعہ گجرات تعلیم وصنعت کے روابط کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔ صنعتی ومعاشی ترقی سماجی ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ زندگی کے مختلف میدانوں میں جدت و اختراع پر مبنی منصوبے قومی ترقی کے لیے معاون ثابت ہونگے۔ ہم اپنے مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے توانائی بحران اورآلودہ پانی کے مسئلہ سے نبٹ سکتے ہیں۔ واٹر مینجمنٹ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر خیر الدین ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ وسائل کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھی علمی تحقیق کے کام کو جاری رکھا جا سکتا ہے۔ میں جامعہ گجرات میں جاری مختلف منصوبوں بارے تحقیقی کاوشوں کی قدر کرتا ہوں۔ جنرل مینیجر سروس انڈسٹریز غلام احمد چیمہ نے کہا کہ گجرات ایک صنعتی شہر ہے اور یہاں کی صنعت کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کا حل تلاش کرنے میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبوںکی اعانت و معاونت ایک قابل تحسین امر ہے۔ پراجیکٹ انجینئر نیاز خاں نے کہا کہ صنعتی منصوبہ جات کی ترقی و سا لمیت میں توانائی کی مسلسل فراہمی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستانی جامعات کے ریسرچر اس سلسلہ میں قابل قدر راہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے سلسلہ میں جاری ریسرچ کی مد میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر کیمیکل و مکینیکل انجینئرنگ کے طلبا و طالبات نے اختراع و جدت پر مبنی مختلف صنعتی ماڈل کی نمائش کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کے ان ماڈلوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹروں، صدور شعبہ جات، اساتذہ اور انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران کے علاوہ طلبا و طالبات کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کی فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی عالمی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا آغاز حافظ حیات کیمپس کے قائد اعظم لائبریری آڈیٹوریم میں ہو گیاہے۔ عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی ممتاز عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھے جبکہ صدارت کا فریضہ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سرانجام دیا۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پراس عالمی کانفرنس کے موضوعات ویسٹ واٹر پراسیسنگ اور توانائی کے متبادل ذرائع تھا۔ پاکستان کو اس وقت ان دونوں موضوعات سے متعلق گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ اس کانفرنس کے میزبان ڈین فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر تھے جبکہ مہمانان اعزازی میں پروفیسر ڈاکٹر خیر الدین ثناء اللہ، نیاز خاں اور مینیجر سروس انڈسٹریز غلام احمد چیمہ شامل تھے۔ اس کانفرنس کا مقصد صنعت و تعلیم کے مابین روابط کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے مقامی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کا تلاش جامعہ گجرات کے مختلف شعبوں میں ہونے والی علمی تحقیق کی روشنی میں کرنا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا تھا کہ مقامی مسائل کا حل مقامی سطح پر مقامی ماہرین کے ذریعے تلاش کرکے ہی ہم ملکی صنعت کو پائیدار ترقی سے روشناس کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں جامعہ گجرات کی علمی و سماجی خدمات کا تذکرہ بھی کیا۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے قدرتی معدنی وسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئلے کو زیر زمین ہی گیس میں تبدیل کرکے آلودگی پھیلائے بغیر توانائی حاصل کرنے کے متبادل ذرائع پید اکیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیتے ہوئے اس منصوبہ کی اہمیت و افادیت کو اُجاگر کیا۔ عالمی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے پہلے دن ملک بھر کی مختلف جامعات اور اداروں سے تشریف لانے والے ماہرین نے موضوعات کے حوالہ سے اپنی ریسرچ کے نتائج پیش کئے۔ ان ماہرین میں پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، شاہین عزیز، سجاد احمد، ایمل خاں، محمد علی، وحید الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ خاں، انجینئر محمد صدیق، طفیل مصطفےٰ، محمد پرویز، فہد رحمان، محمد امین، یاسر ضیائ، عاصمہ منور، ڈاکٹر محمد یونس، پروفیسر ڈاکٹر سعید گل، عمیر اسلم، رابعہ علیم، محمد عدنان، عظمت اللہ، ثریا جبیں، فوزیہ ناظر، زوہیب سعید، محمد سہیل بشیر، ڈاکٹر طیب جاوید، عبدالحئی، میڈم شگفتہ، تحسین الٰہی، پروفیسر ڈاکٹر نجم، فریحہ اکرم، عدیل خان، ایس زکریا،محمد یاسمین ناز، انجینئر محمد طارق، محمد شفیق، کنزیٰ عابد، محمد عدنان، فواد خاں، ڈاکٹر شاہد رضا ملک، روفائس ڈکسن، محمود سلیم، آصف اقبال، انصر پرویز، ڈاکٹر فرمان، محمد طاہر، محمد فاروق، عبداللہ یاسر، شازیہ شکر اللہ اور اظہر علی شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق کی زیرنگرانی ریسیکو15گجرات کالزسنٹرجو کہ پورے ڈسٹرکٹ کوایمرجنسی فری کالزکی سہولت24/7مہیاکرتاہے کوماہانہ70ہزاربوگس کالزموصول ہورہی ہیں-جوکہ کرائم کوکنٹرول کرنے اورعوام کی داد رسی میںایک رکاوٹ کا کرداراداکررہی ہیں-تمام میڈیاپرسنزاس بابت اپنا کردار اداکریںاورعوام میںشعور بیدارکریںکہ اس طرح کی کالز سے پرہیزکریں تاکہ گجرات پولیس بطریق احسن اپنی ذمہ داریاںادا کر سکے- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) گوجرانوالہ ڈویژن کی نجی تعلیمی تنظیموںکاہنگا می اجلاس ،حکومتی کریک ڈائون کی مذمت ،طارق جاوید چوہدری ڈویژنل کنونیئر مقرر،ہرسطح پرجدوجہد کرنے کاعزم،اجلاس میںگوجرانوالہ سیالکوٹ،گجرات،منڈی بہا ئوالدین،حافظ آباد،نارووال کے نمائندگا ن تنظیموںکے عہدیداران نے مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کردیا۔گوجرانوالہ ڈویژن پرائیویٹ سیکٹرکی تنظیموںکاخصوصی اجلاس زیر صدارت طارق جاوید چوہدری منعقد ہوا۔جسمیںحکومتی حکمت عملی ،غنڈہ گردی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میںحافظ ذوالفقار احمد،جاویدمحمودتامرہ،ڈاکٹر نوید عالم،حاجی محمداشفاق وڑائچ،صابر حسین بٹ،رائو ایوب احمد،طاہر محمود،چوہدری شاہد محمود،افتخاراحمدچیمہ،چوہدری محمدتسنیم سمیت تمام اضلاع سے سرکردہ تنظیموںکے نمائندگان نے شرکت کی۔طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروںکے خلاف کریک ڈائون تعلیم دشمنی ہے۔تعلیمی اداروںمیںآکرذمہ داران کے خلاف مقدمات کااندراج،بداخلاقی،سکولزکوسیل کرنا،نوٹس جاری کرنااوررجسٹریشن کی منسوخی انتہا ئی اقدامات ہیں۔انہوںنے کہا کہ فروغ تعلیم میںنجی تعلیمی اداروںکااہم کردار ہے۔بچوںکوزیورتعلیم سے آراستہ کرنااورلاکھوںلوگوںکوروزگارمہیا کررہا ہے مگرانہیںشکنجے میںکسنے میںاورمشکلات میںاضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروںمیںتین ہزارروپے فی طالب علم خرچ ہے جبکہ 85فیصدنجی تعلیمی ادارے یہی کام ایک ہزارفی طالب علم کررہے ہیں اورانکے رزلٹ بھی شاندار ہیں۔درجنوںناجائز ٹیکسزسے بھی انہیںہراساں کیا جارہا ہے۔حکومت نجی تعلیمی اداروںکو بھی پبلک سیکٹرکی طرح سہولیات فراہم کرے تعلیم کوترجیح نہ دینے کی وجہ سے آج تک پاکستان میںکوئی واضح پالیسی نہیںبنا ئی جاسکی۔سیالکوٹ سے ذوالفقاراحمدنے کہا کہ نجی تعلیمی اداروںاورتنظیموںمیںاتحاداورہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایسے اوچھے ہتھکنڈے بندنہ ہوئے توپنجاب کی سطح پرآوازبلندکی جائے گی۔قانونی کاروائی ودیگرحکمت عملی طے کی جائے گی۔قراردادکے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مقدمات واپس لئے جائیں۔سکولزڈی سیل کئے جائیں،رمضان کے بعدسمرکیمپ لگا نے کی اجازت دی جائے تاکہ میٹرک کے طلبا ء وطالبات کامستقبل محفوظ رہ سکے۔شعبہ حفظ کے طلباء وطالبات کوتعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حفظ قرآن اورعام تعلیم میںفرق ہے۔اس موقع پرمختلف کمیٹیاںتشکیل دی گئیںاوردائرہ کارپنجاب کی سطح پرپہنچانے کافیصلہ ہوا ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) صدر انجمن پٹواریاں پنجاب چوہدری عبد المجید جٹ نے کہا ہے کہ ہم نے پٹواریوںکے حقوق کی جدوجہد شروع کی تھی جس پروزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبازشریف نے گزشتہ سال جنوری میں ہمارے مطالبا ت کی سمری منظورکی جس پرہم پٹواری انکے انتہا ئی مشکورہیںلیکن بیوروکریسی نے روایتی بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک اس پرعمل درآمدنہ کیا ہے۔اب وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموںکے اہلکاروںکواپ گریڈ کیاہے لیکن ہم اس سے محروم ہیںہم نے سنیئرممبرکودرخواست گزاری جس پر سیکرٹری ریونیونے انکے بے ہاف پروعدہ کیا۔اب بجٹ میںوزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں۔پٹواریوںکے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیںگے۔وہ وزیرآبادمیںایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میںوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔قبل ازیںانجمن پٹواریاں پنجاب کی قیادت میں چوہدری عبد المجید جٹ کی سربراہی میںگوجرانوالہ ڈویژن کاتین روزہ دورہ کیا۔دورہ میںڈویژن صدرگوجرانوالہ شاہد عنصر گورائیہ ہمرا ہ تھے۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) کچہری چوک ،نالہ پلکھو تا ونجوالی سیوریج سکیم کا منصوبہ کروڑوں کے فنڈ کی منظوری کے باوجود سرخ فیتے کی نظر ہو گیا،افسر شاہی نے منصوبہ کی فائل دبا لی۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے وزیرآباد کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر کچہری چوک سے ونجووالی اور شہر کے قدیمی نالہ سے پلکھو تک سیوریج سکیم منظورکرتے ہوئے کرورڑوں روپے فنڈز کی منظوری دی گئی جس پر نقشہ اورڈیزائن کی منظوری کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ بھی منظوری دے چکا ہے۔ نوید اکرم چیمہ کے دور میں پھرتیاں دکھانے والے افسران معاملہ کو نظر انداز کرکے میٹھی نیند سوگئے ۔ بلدیہ وزیرآبادکے کونسلران افتخار بٹ،عمران رسول بٹ،خواجہ محمدشعیب،الحاج ارشدمحمودسلیمی،محمدشفیق نمبردار ،میر ماجد علی سالار،نویدیونس،چوہدری عبد الرحمن،محمداکبر اعظم مغل،محمدشکیل بھٹی نے بتایا کہ سیوریج کے ناقص نظام سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کاسامنا ہے ۔ اگر سابق چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے منظور کئے گئے منصوبہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں سیوریج کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی جس سے شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ عوامی، سماجی شخصیات نے کمشنر گوجرانوالہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے اور نکاسی آب سیوریج سکیم کے پلان پر بلاتاخیرعملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی لیڈر فاطمہ بھٹوکی 34ویںسالگرہ کاکیک فیڈرل ممبرکونسل اشفاق احمدکی رہا ئشگا ہ پرکاٹا گیا۔اس موقع پرخالد اللہ والے،اشفاق احمدکھوکھر،اسد شاہ،عبد اللہ وڑائچ،فرحان تبسم ،سیٹھ سہیل ودیگر بھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وزارت حج کی طرف سے اہل تشیع عازمین حج سے امتیازی سلوک برتنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حج درخواست فارم سے فرقے کا خانہ ختم اورآبادی کے تناسب سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے عازمین حج کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ وزارت حج کا کرپٹ ٹولا عازمین حج کو لوٹ رہا ہے۔عازمین حج سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست دینے والے شیعہ عازمین حج میں سے صرف پانچ فیصد کی درخواستیں منظور کی گئیں اور 95فیصد مسترد کردی گئی ہیں، جوکہ قابل مذمت ہے ، جس کا آغاز موجودہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے دور میں شروع ہوا ہے۔ وہ وزارت کو اپنے مخصوص مسلک کی نرسری بنانا چاہتے ہیں۔ یہ پاکستان ہے جہاں تمام مکاتب فکر کے پیرو کار بستے ہیں۔ وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعصب وزیر مذہبی امور سرداریوسف کو ہٹا کر کسی معتدل رکن پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے۔ وہ وزارت چلا نے کے اہل نہیں۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حجاج کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ میزبان ملک کی خواہش پر خطرناک کھیل شروع ہونے جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس سے امت مسلمہ تقسیم ہوگی ، اگر وہ چاہتے ہیں کہ حالات بہتر کئے جائیں تو انہیں امتیازی سلوک چھوڑنا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے ان کے چچااور مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کے چھوٹے بھائی علامہ حامد صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ مرحوم علامہ حامد صدیقی نے اپنی پوری زندگی مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی قربت میں گذارد ی۔یہ وہ اعزاز ہے ، جو کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔ جے یو پی نیازی کے سربراہ نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ حامد صدیقی ان کے بزرگ تھے۔ شاہ اویس نورانی نے پیر معصوم نقوی کے اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے اتحاد اہل سنت کو وقت کا تقاضا ، ملکی ترقی و خوشحالی اور سیکولر قوتوںکی اسلام دشمن کارروائیوں کے خلاف ضروری قراردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وزیر اعظم نوا ز شریف کو کامیاب سرجری پر مبارکبا د دی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ میاں نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پوری قوم دعا گو ہے کہ وہ جلد واپس آئیں اور ملکی معاملات کو دوبارہ سے چلانا شروع کریں۔ انہوںنے افسوس کا اظہارکیا کہ ایک جماعت کی طرف سے میاں نو از شریف کی بیماری کو سیاسی ایشو بنایا گیا، جوکہ غیر اخلاقی اقدام ہے۔ دریں اثنا، پیر اعجاز ہاشمی نے جمعیت علما پاکستان کے سابق مرکزی صدر مولانا شاہ احمد نورانی کے چھوٹے بھائی علامہ حامد صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دین مبین کی خدمات کو سراہتے ہوئے صاحبزادہ اویس نورانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) حکومت عالمی اور ملکی صورتحال کے تناظر میں از سر نو داخلہ اور خارجہ پالیسی تشکیل دے۔ پاکستان کی حدود میں ہونے والے ڈرون حملے کے معاونین کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملا اختر منصور کا ایران سے آتے ہوئے نشانہ بننا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ گل بھوشن یادو اور اختر منصور پر ایران سے واپسی پر حملے پر حکومت پاکستان ایرانی حکومت سے وضاحت طلب کرے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا ایوب صفدر، مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شفیع قاسمی،مولانا انوار الحق ،مولانا نعمان حاشر، مولانا مشتاق ،مولانا اسلم قادری بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے بعض پڑوسی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ امریکہ اور پاکستان کے بعض پڑوسی ممالک افغان مسئلے کو حل کرنے کی بجائے پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں جو پاکستانی قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ کی اہم قیادت ایک پڑوسی ملک میں عرصہ طویل سے موجود ہے لیکن امریکہ نے کبھی وہاں ڈرون حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ کس کی مخبری پر کیا گیا حکومت کو اس پر غور وفکر کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ ہو یا کوئی اور پاکستان کسی سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتا۔ پاکستانی قوم کا اتحاد اور یکجہتی پاکستانی قوم کو ہر قسم کے انتشار سے بچاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈرون حملوں کیخلاف بھرپور تحریک چلائی گئی لیکن وہ مصلحتوں کا شکار ہوگئی۔ ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی آزادانہ طور پر تشکیل دی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ملک بھر میں گرمی لہر ، سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کالام ، اوشو مٹلتان اور مہوڈنڈ جھیل کا رخ کرلیا ، سیاحتی مقامات کی رونقیں دوبالا، سیاح یخ بستہ ہوائوں اور ٹھنڈے آبشاروں سے لطف اندوز ہونے لگے ، رمضان المبارک سیاحتی علاقوں میں گزارنے کے لئے کرایہ پر گھر اورہوٹلوں میں کمرے بھی بک کرلئے ، مقامی لوگوں کی روزگار میں بھی اضافہ ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی لہراور رمضان المبارک کی آمد کی پشن نظر سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کالام، اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی رونقیں بھی دوبالا ہوگئی ہیں ،مقامی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور پولیس کی جانب سے بھی سیاحوں کی حفاظت کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کی گئی ہیں بحرین تا کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے ، سیاحوں کی طرف سے بحرین تا کالام روڈ پر جلد تعمیراتی کام کی آغاز کا بھی مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبائی محکمو ں اور اداروں کو زیادہ سے زیادہ فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے نت نئے اقدامات اٹھار ہی ہے تاکہ یہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو راحتوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیتوں سے لیس ہوںاور عوام کی زندگی میں وہ تبدیلی لاسکیں جو پی ٹی آئی کے منشور کی بنیاد ہے۔وہ بدھ کے روز ضلعی آفس زراعت سوات میں اپنے محکمے کے آفسران کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی خان بھی موجود تھے۔وزیر زراعت نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقی اور خوشحالی کے ثمرات گاوں گاوں اور گھر گھر پہنچانا چاہتی ہے۔جس کی عمدہ مثالیں گندم کے بیج کی مفت تقسیم اور سونامی بلین ٹری مہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعریف وہ ہے جو کسی محکمہ کے بارے میں دوسرے لوگ کریں ۔وزیر زراعت نے سوات کے لوگوں کے حوصلوں اور بلند ہمتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ،زلزلوں اور دیگر ازمائشوں میں سوات کے لوگوں نے بے شمار مصائب جھیلے لیکن انھوں نے کھبی بھی مایوسی کا مظاہر ہ نہ کیا بلکہ ان کے چہرے ہمیشہ روشن رہتے ہیں ۔زرعی زمینوں کی سیلاب میں تباہی کا ازالہ کرنے کے مطالبہ پر اکرام اللہ خان گنڈاپور نے یقین دلایا کہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے سامنے پیش کیا جائے گا اور توقع ظاہر کی کہ وہ زمینوں کی بحالی کیلئے مناسب فیصلے کر یں گے۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے سوات کے زرعی مسائل اور مشکلات تفصیل سے پیش کیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی مسائل صوبہ بھر میں موجود مزدور کسان کونسلرز کی وساطت سے انہیں پہنچتے دیتے ہیں جن کی روشنی میں ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جاتے ہیں ۔اجلاس میں موجودہ افسران نے بھی اہم مسائل صوبائی وزیر کے سامنے پیش کئے۔صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور صوبہ کو زراعت کی ترقی میں مثال بنایا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات میںٹارگٹ کلنگ کا سلسہ بدستور جاری ،تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے رکن بخت رنگین کے بھائی فریدون کو قتل کردیا،فریدون نماز مغرب کے وقت کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا کہ نا معلوم افرادنے اس پر فائرنگ کرکے قتل کیا ،واقعے کے بعد سکیورٹی فورسسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا،فورسز نے ننگولئی چیک پوسٹ اور ایوب بریج پر بھی چیکینگ سخت کردی ،تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رات تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج ڈیفینس کمیٹی کے رکن بخت رنگین کے بھائی فریدون کو قتل کردیا،فریدون نماز مغرب کے وقت کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا کہ نا معلوم افرادنے اس پر فائرنگ کرکے قتل کیا ،فریدون کافی عرصے سے سی مین تھااور ریٹائر ہونے کے بعد اپنے کیھتوں میں زمینداری کا کام کرتاتھا،اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی،فورسز نے ننگولئی چیک پوسٹ اور ایوب بریج پر بھی چیکینگ سخت کردی گئی۔فریدون کے موت پر پورا علاقہ سوگوار تھا،ان کے جنازے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو ابائی گاوں ننگولئی میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)اے این پی کے مقامی رہنماء رحمت شاہ ساحل نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریدون کا موت ایک بہت بڑاسانحہ ہے ،انہوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فریدون کے قتل کا شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختونوںکا قتل عام جاری ہے کب تک پختونوں کا خون بہایا جائے گا، پختونوںکے نسل کشی بند کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے برادر اصغر حضرت علامہ شاہ محمد حامد ربانی صدیقی مختصر علالت کے بعد بعد 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔وہ مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور بیماری کے باعث کچھ عرصہ قبل کراچی میں شاہ محمد انس نورانی اور شاہ محمد اویس نورانی کے پاس کراچی منتقل ہو گئے تھے انہوں نے مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کی اور وہی دینی و دنیاوی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،علامہ قاری محمد زوار بہادر ،پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی،علامہ نور احمد سعیدی ،حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر نے حضرت شاہ محمد حامد ربانی صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ان کی نماز جنازہ بعد مغرب بیت رضوان کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبریں
بھمبر(جی پی آئی)ریاست کی خوشحالی ،تعمیر وترقی اور حلقہ میں تعلیمی انقلاب اور صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچانا میرا مشن ہے الیکشن جیت کر بھمبر کوMUSTیونیورسٹی کیمپس اور ہار کر 16تعلیمی اداروں کواپ گریڈ کیا اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیااور قلم میں طاقت دی تو کم ازکم حلقہ کے لوگوں کو بہترین تعلیمی اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچا کر دم لوں گا ان خیالات کاااظہار امیدوار قانون ساز اسمبلی سابق سپیکر چوہدری انوار الحق نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف مقامات ددام ،چٹی ڈھیری ،نکہ اور پیر کانجی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ کمی کوتاہیاں بشری تقاضہ ہے لیکن خلوص نیت میں کوئی کمی نہیں ریاستی عوام اور حلقہ عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی بڑے سے بڑے جابر کیساتھ ٹکرا یا ہوں اور آئندہ ہر غاصب سے حقوق چھیننے کی جرات اور قوت رکھتا ہوں امن بھائی چارہ ہر دور میں مطمع النظر رہا ہے لیکن اس کو کمزوری نہیں بننے دونگا اپنے کارکنوں اور ووٹروں کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ وںگا اگر وفاق ریاست کو باقی صوبوں کے برابر حقوق دے دے حقوق تو دور کی بات صرف پانی کے استعمال کے چارجز دے دے تو ریاست کے تمام تعلیمی ادارے اور ہسپتال اپ گریڈ کرکے ریاست کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے سڑکوں ،گلیوں نالیوں کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں بجلی کانظام درست ہو سکتا ہے ریاستی عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ عوام کی محبت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے آج عوام جس طرح محبت سے پیش آ رہے ہیں میرے قافلے میں جوق در جوق زشامل ہو رہے ہیں اس میں میر اکوئی کمال نہیں یہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور کرم کا نتیجہ ہے والد محترم کی 50سالہ سیاست اور میری گزشتہ 25سال کی سیاست میں کوئی شخص یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ ہم نے کبھی کسی ظالم کا ساتھ دیا ہو کسی برائی کی قوت کی سرپرستی کی ہو بلکہ ہمیشہ ظالم کا ہاتھ روکا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بلا تحصیص ووٹر ،غیر ووٹر مظلوم کا ساتھ دیتا رہوں گا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چوہدری عنایت علی ددام،صوبیدار چوہدری محمد حنیف ،صوبیدار چوہدری محمد صدیق ،،چوہدری فیض عالم ،،چوہدری اورنگذیب ،چوہدری ناظم حسین ،چوہدری محمد اقبال کنڈ اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ ولد چوہدری لکھن دین وبرادران ،چوہدری محمد یوسف ،چوہدری محمد اسلم ،صوبیدار محمد اکرم ،صوبیدار چوہدری محمد صدیق،چوہدری محمد رفیق ولد رحمت خان،چوہدری لطیف آف چھپڑ،چوہدری غلام ربانی ،چوہدری قربان حسین ،چوہدری لیاقت ددام ،چوہدری کاشف حسین،چوہدری تنویر احمد ،چوہدری اللہ دتہ ولد کرم الہٰی ،چوہدری قربا ن حسین اور چوہدری عبدالرحمن نے اعلانیہ طورپرمسلم لیگ ن سے 25سالہ رفاقت چھوڑ کر راجہ محمد ذوالقرنین خان اور چوہدری انوار لحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر پنڈی جہونجہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹرمیں خونی تصادم کشمیر بینک بھمبر کا آفیسر جان بحق مر حوم کی وفات کی خبر سے علاقہ کی فضا سوگوار مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی حلقوں ،تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاؤں پنڈی جہونجہ کے رہائشی نوجوان کشمیر بینک آفیسر عرفان خالق ولد عبدالخالق اپنے موٹر سائیکل پر بھمبر کی طرف آرہا تھا کہ لفکر کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد میرپور ریفر کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی 2ماہ قبل شادی ہوئی تھی وفات کی خبر سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان پنڈی جہونجہ میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر تعمیرات عامہ مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ چھوٹے قبائل کی میں دلی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا انشاللہ کامیابی کے بعد بھمبر میں ٹیکنیکل کالج ، انڈسٹری کی بحالی ، رنگ روڈ کو کشادہ اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر تین کے رہائشی رضوان بشیر کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر رحمانی برادری کی سرکردہ شخصیات بھی موجو د تھیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی چوہدری طارق فاروق کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری طارق فاروق نے کہا شہر میں بسنے والے چھوٹے قبائل کی میں قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ بے لوث میرا ساتھ دیا اور ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی میرا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا انشاللہ لوگوں کے معیار پر پورا اتروں گا اور جو بھی شہریوں کے مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا ہم نے ہمیشہ تعمیروترقی کی سوچ لے کر سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر میں تمام بڑے منصوبے وہ چاہے پلوں کی شکل میں ہوں یا سیوریج منصوبہ ہو ، رنگ روڈ ہو یا ضلع کا قیام یہ تمام منصوبے اللہ نے ہیں عطا کئے آئیندہ بھی اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو کامیاب ہونے کے بعد شہر کے مسائل کے حل پر پوری توجہ دی جائے گی بھمبر میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، رنگ روڈ کو کشادہ کیا جائے گا بھمبر کی انڈسٹری اسٹیٹ جو کافی عرصہ سے بند پڑی ہے اسے ایک بار پھر چالوں کرکے مختلف یونٹس لگائے جائے گے جہاں لوگوں کو بنکوں کے زریعے قرضے دئے جائیں گے انشاللہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے میں نواز شریف کی قیادت پر عوام کو مکمل اعتماد ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنے گے اور تعمیرترقی کا رکا ہوا پہیہ ایک بار پھر چلے گا ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر کے شعبہ ایم انگلش کے طلباء و طالبات نے پارٹ ٹو کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک انتہائی خوبصورت ، تعلیمی و ادبی الوادعی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کی صدارات شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسرنعیم اقبال مرزا نے کی جبکہ روز میڈیا گروپ کے ایم ڈی ظفر اقبال بٹ ،اور ادارہ ہذاکے پرنسپل پروفیسرمحمد امین مشتاق مہمان خصوصی تھے جب کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرطارق محمودشاکر مہمان اعزاز تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،تلاوت کا شرف پارٹ ون کے طالب علم حافظ ظہور احمد حاصل کیا، تلاوت نے ماحول ہو خوشگوار بنا دیا، تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت خورشید احمد طاہر نے حاصل کی، طلباء ہوں اور مزاح نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں، اور پھر تقریب کے شرکائ، مختلف طلباء و طالبات کے مزاحیہ خاکوں ، نظموں اور ٹیبلوں سے لُطف اندوز ہوتے رہے، تقریب میں طلباء و طالبات نے سینئرزاورجونئیرزکا شکریہ ادا کیا اور تعلیم مکمل کر کے جانے والوں کو الوداع کیا، تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے ،اس تقریب کو طلباء و طالبات کے لئے ایک مثبت سرگرمی قرار دیا اور حاضرین کے ساتھ کچھ باتیں کچھ یادیں شئیرکیں۔پروفیسر نعیم اقبال مرزا نے اپنے خطاب میں شعبہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ مادرے علمی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کا فرض ہے کہ وہ حاصل ہونے والی علم کی روشنی کو اگلی نسلوں تک پھلائیں،انھوں نے بچوں کی تربیت اور کامیابی کا سہرا اپنے شعبہ کے اساتذہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعبہ کے اساتذہ نے کم وسائل میں جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔اور میں اپنے شعبہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات پر فخر کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اس محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گئے،مہمان خصوصی خواجہ ظفر اقبال بٹ ایم ڈی روز ویلی اینڈروز میڈیا نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سہرا، اور شعبہ کے لئے UPS دینے کا اعلان کیا، انھوں نے طلباء و طالبات کے لئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی طالب علم یونیورسٹی کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کریگایا کرے گی،اس کو ایک گولڈمیڈل یونورسٹی کی ضانب سے دیا جائے گا جبکہ دوسرا گولڈمیڈل اور کیش پرائز روزویلی اور روزمیڈیا کی جانب سے دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹرطارق محمود شاکر نے اپنے خطاب میں ادارے کے پرنسپل پروفیسر محمد امین مشتاق ،شعبہ کے انچارج پروفیسرنعیم اقبال مرزااور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اسی مادرے علمی کا اک سپوت ہوں، اور میں آج جس مقام پر ہوں اللہ کے بعد اس ادارے سے ملنے والی محبت کی وجہ سے ہوں، انہوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ اکیلے نمبر ون کی دوڑ میں دوڑنے کی بجائے سب کے ساتھ مل کر چلنے اور نمبر ون قوم بننے کے فارمولے پر عمل کریں،معاشرے کے اندر تبدیلی کسی کے ڈگری حاصل کرنے سے نہیں بلکہ روئیوں کے تبدیل ہونے سے آتی ہے،جب تک ہم اک قوم نہیں بن جاتے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گئے، جب تک میری کامیابی ہماری کامیابی میں تبدیل نہیں ہوتی اس وقت تک تمام ڈگریاں فضول ہیں اس لئے تعلیم حاصل کرنے کے دوران اور حاصل کرنے کے بعد ہمیں ایسی یادیں چھوڑ کر جانا چاہیے کہ رہتی دینا تک اس کی گونج سنائی دیتی رہے، اس موقع پر ادارہ ھذاکے پرنسپل پروفیسرامین مشتاق نے خدمت خلق کو سب سے بڑی عبادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اللہ نے انسانوں کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے، اور حقوق العباد کو تمام دوسرے حقوق پر ترجیح دی ہے ، انھوں نے تمام طلباء و طالبات کو آج کی خوبصورت تقریب کے انقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ذہنی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے اور سوچ کو وسعت ملتی ہے، اور انسان کے اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے،اس موقع پر پروفیسر طارق مغل، پروفیسر طارق محمود چوہدری، پروفیسر اشرف ،پروفیسر انصر محمود، پروفیسرمحمد انور چوہدری ،پروفیسر محمد سعیدنے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔