ملتان: نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والا مسافر اسپتال میں دم توڑ گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) رحیم یار خان سے لاہور جانیوالی بس کے مسافر کو ملتان کے قریب نوسربازوں نے لوٹ لیا۔ نوسربازوں نے مسافر کوزہریلی چیز کھلا کر نقدی موبائل اور دیگر اشیاء لوٹ لیں تھیں اور لاری اڈہ کے قریب پھینک دیا تھا۔

پولیس نے مسافر کو اٹھا کر نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ جاں بحق مسافر کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ جس پر پولیس نے مسافر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔