پشاور: دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مضافاتی علاقہ تخت آباد میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی قریبی رشتہ دار نثار اور نواز جو آپس میں چچا زاد ہونے کے علاوہ بہنوئی بھی ہیں۔

پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرانے پر الجھ پڑے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں (ن) لیگ کے حامی نثار اور اس کا بیٹا طلحہ جبکہ پیپلز پارٹی کے حامی نواز کا بیٹا عالم موقع پر جاں بحق جبکہ نواز اور ایک راہگیر وکیل زخمی ہو گئے۔

دوسرا اندوہناک واقعہ یکہ توت کے علاقہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازعہ پر محمد غنی نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے اپنی بہو اس کی والدہ اور والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔