سانحہ مری ، ٹیچر کو جلانے میں ملوث تین ملزم گرفتار

Teacher

Teacher

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے مری میں انیس سالہ لیڈی ٹیچر کو تشدد کے بعد زندہ جلانے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ آرپی او راولپنڈی وصال فخر سلطان نے بتایا کہ مری میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ماسٹر شوکت ، میاں ارشد اور رفعت محمود شامل ہیں ۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ مری واقعے کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ، مقدمے میں گرفتار کئے گئے ملزمان نامزد تھے ، ملزمان واقعے میں ملوث پائے گئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔