لاہور :والٹن ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں والٹن ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر گیا ، پائلٹ اور معاون دونوں محفوظ رہے ۔ لاہور میں والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد رن وے پر آگرا تاہم طیارے کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں حادثے میں محفوظ رہے ۔

حادثہ طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے ٹائر پنکچر ہونے سے ہوا ۔ طیارے کا رجسٹریشن نمبر اے پی زیڈ ایم اے بتایا جاتا ہے ۔ طیارے کی خرابی کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔