کراچی یونائیٹڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

All Pakistan NBP DR Muhammad Ali Shah Football Tournament

All Pakistan NBP DR Muhammad Ali Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کو 2-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یونائیٹڈ نے اپنے خوبصورت اور دلکش کھیل کی بدولت شائقین فٹ بال کے دل جیت لیئے دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تاہم دوسرے ہاف میں کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم نے اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے کے پی ٹی کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی افضل بلوچ نے 62ویں منٹ اور آصف اشتیاق نے 76ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ کے پی ٹی کا واھد گول کھیل کے 50ویں منٹ میں ظفر مجید نے اسکور کیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،ارسلان شریف اور محمد سلیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبداللہ ہارون اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔