لاہور : پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے وفد کی صدر پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ کی قیادت میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی سے خصوصی ملاقات۔ اس موقع پر بلوچستان کو درپیش مسائل کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے کام کو سراہا اور پی ایف یوسی کی مرکزی قیادت کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔
ملاقات میں کوارڈینیشن سیکرٹری ساجد خان، جوائنٹ سیکرٹری پی ایف یو سی صدیف گیلانی، ممبر شپ سیکرٹری عبدالسلام وٹو، فنانس سیکرٹری حافظ زاہد، سعید احمد اور دیگر شریک تھے۔