کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبال رمضان سائیکل ریس (آج) مورخہ 5جون 2016ء بروز اتوار ٹھیک صبح 9بجے منعقد ہوگی ۔ریس کاافتتاح اے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس طاہر نورانی کریں گے۔
سائیکل ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ریس کا آغاز کمشنر کراچی ہائوس سے ہوگا اور 52کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ریلوے اسٹیڈیم ایم اے جناح روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔