راولاکوٹ : جماعة الدعوة پونچھ کے زیراہتمام مرکز القدس راولاکوٹ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنماسیف اللہ خالد، کمانڈر نصر جاوید،امیر جماعة الدعوة آزادکشمیر عبدالعزیز علوی، ابو محمد حفیظ الرحمان، ابوموسی، پونچھ زون کے امیرابوعلی رضوان،امیرپونچھ عامرضیاء ،قاری عمران نے خطاب کیا۔جبکہ حافظ عبدالسمیع ابوحمزہ نے نظمیں پیش کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالدنے کہاکہ ایک مدت سے ہم حالت جنگ میں ہیں ہرطرف سے دہشت گردی کوپھیلایاجارہاہے۔جس کاٹھکانہ افغانستان کوبنایاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی ہم اس جنگ سے نکلے نہیں تھے کہ ایک اورجنگ ہمارے اوپرمسلط کردی گئی ہے۔مسلمان ہی قاتل مسلمان ہی مقتول بن چکاہے۔خارجی اورتکفیری جنگ کوہمارے اوپرمسلط کردیاگیاہے۔ہندوستان امریکہ بذریعہ افغانستان نوجوانوں کوڈالرکے عوض تیارکررہاہے۔پاکستان کوایک سازش کے تحت تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی،سندھ،خبیرپی کے،بلوچستان کوتقسیم کرنے میں ہرحربہ اختیارکیاگیالیکن اس کوبری طرح ناکام بنادیاگیاہے۔کشمیرکوتقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔پاکستان کے دشمنوں نے عزت وغیرت عفت کاسودہ ڈالرکے عوض کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاع کے لیے ہرپلیٹ فارم پرآوازاٹھائیں گے۔کشمیرکاپاکستان سے جڑناہی پاکستان کی دفاع ممکن ہوسکتی ہے۔تعلیم اورنصاب تعلیم کے ذریعے ہمارے اندرسے اسلام کونکالاجارہاہے۔ایجوکیشن کوبھی جنگی ہتھیارکے طورپراستعمال کیاجارہاہے۔آج میڈیاکے ذریعے نسلیں تباہ کی جارہی ہیں۔مسلمانوں کے کلچرکوتباہ کیاجارہاہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ نسواں جان کیری کے اصرارپرمنظورکیاگیاغیرمسلم تحفظ نسواں کی بات کرتے ہیں پاکستان میں خواتین زیادہ محفوظ ہیں جبکہ یورپ میں ایسانہیں ہے۔ضرب عضب کے ذریعے ٹی ٹی پی کونہیں بلکہ امریکہ اوریورپ کوشکست ہوئی ہے۔جماعة الدعوة ہرمحاذپراسلام اورمسلمانوں کے تحفظ کیلئے کھڑی ہے۔غیرملکی این جی اوزنے مسلمانوں کوتقسیم کیادنیاکاسب سے بڑامسلمان ملک انڈویشیاکودوٹکرے کیاسوڈان کودوٹکڑے کیا۔گلگت بلتستان کوامدادکے بہانے تقسیم کیا۔اس وقت پاکستان کی دوقیادتیں ہیں ایک جنرل راحیل شریف اوردوسرے حافظ محمدسعیددوبڑی قیادتیں ملک کے دفاع کی خاطرچٹان کی طرح کھڑی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل مولاناسمیع الحق کی قیادت میں دوبارہ فعال ہورہی ہے اورہم جلدڈرون حملوں پرایکشن لیں گے ۔ہماراجہادکشمیرکی آزادی تک محدودنہیں بلکہ غزوہ ہندتک جائے گا،ہم کشمیرکوآزادکرواکرکشمیریوں کوگلے لگاکرمبارک باددیں گے ۔اورغزوہ ہندکی طرف بڑھتے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آٹھ ہزاربیٹے کشمیرکی آزادی اورمظلوم مسلمانوں کے لیے قربان کیے ہیں۔جویہ کہتے ہیں کہ کشمیریوں پرہماری وجہ سے ظلم ہورہاہے توان سے سوال ہے کہ کیابرمابھی مجاہدین ہیںگجرات میں مجاہدین تھے کہ ان کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں کوجلایاگیا۔مودی سازشوں سے بازآجائے اگرتولڑناچاہتاہے توہم تیارہے جہاں توکہے گاہم اپنالشکرلے کرپہنچ جائیں گے ۔ہمارے پاس ایسے فدائی دستے موجودہیں جومودی تجھے تیرے تخت سے اتارکرموت کے گھاٹ اتارسکتے ہیں۔امیرجماعة الدعوة آزادکشمیرعبدالعزیزعلوی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے آزادکشمیرکی سیاسی جماعتیں مضبوط موقف نہیں رکھتیں،اس کے برعکس پاکستان سیاسی ومذہبی لیڈران ہرپلیٹ فارم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکررہے ہیں۔حافظ محمدسعیدنے مسئلہ کشمیرکوہرپلیٹ فارم میں پیش کیااوراس کے لیے مضبوط موقف اپنایا۔آخرمیں شرکاء پروگرام کوکھانابھی کھلایاگیا۔