حکمران عوام کے منہ کانوالہ تک چھین لینا چاہتے ہیں۔ اے پی ایم ایل

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کے روزمرہ استعمال کی اشیاء مشروبات ‘ الیکٹرونکس اشیاء‘ میک اپ اور سگریٹ و دیگر اشیاءکی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ‘ مختلف شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی میں کمی ‘ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور اربوں روپے کے نئے ٹیکس اقدامات سے کھانے پینے کی اشیاءمہنگی ہوجائیں گی جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا جو یقینا عوام پر ظلم اور ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کےترجمان طاہر حسین سید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہر حسین نے مزید کہا کہ ذرعی و صنعتی مشینری پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن و ملکیت تبدیلی فیس میں کمی کے ذریعے استحصالی طبقات ‘جاگیرداروں ‘ صنعتکاروں ‘ سرمایہ داروں اور مراعات یافتہ طبقات کو نوازاگیا ہے جو حکومت کی عوام دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔