انٹرنیشنل میڈیا فورم ذرائع ابلاغ کے ہر شعبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اقبال کھوکھر

Lahore

Lahore

لاہور : انٹرنیشنل میڈیا فورم کے صدروعوامی محبت گروپ کے ایگزیکٹو اقبال کھوکھر نے مقامی صحافیوں کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران ان کی علاقائی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں علاقائی صحافت میڈیا کا مشکل ترین حصہ ہے کیونکہ مقامی سطح پر بہت سارے عوامل آپ کی توقعات سے قدرے مختلف اورحالات پریشان کن ہوتے ہیں۔آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف بھی کی فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

مقامی صحافت میں معتدد مواقع پر آپ کو ناراضگیوں کا بھی سامناکرناپڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا فورم ذرائع ابلاغ کے ہرشعبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ سنیئر صحافیوں کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کے صحافی بھائی بھی انٹرنیشنل میڈیا فورم کے ممبر بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے چیئرمین ایم اے تبسم کی قیادت میں قومی وبین الاقوامی ساتھیوں کے تعاون سے مسائل کی نشان دہی وحل کی رسائی سمیت انسانی واخلاقی رویوں کے ساتھ صحافتی حقوق کی بلاامتیازفراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔