ممبئی (جیوڈیسک) کبھی خوشی کبھی غم بالی وڈ کی ایک بڑی کامیاب فلم مانی جاتی ہے جو کہ سال 2001 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتھیک روشن، جیا بچن، کاجول اور کرینہ کپور جیسی بڑی کاسٹ نے کام کیا تھا۔
اس فلم میں آپ کو ہرتیک روشن کے بچپن کا کردار ادا کرنے والا بچہ روہن ضرور یاد ہو گا جو کہ لڈو کھانے کا شوقین تھا۔ روہن نے فلم میں شاہ رخ کے چھوٹے بھائی کے طور پر کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں روہن کو بھی ان کی دُبلی پتلی صحت اور معصومانہ اداکاری کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی۔
روہن کا اصل نام كوش مجمدار ہے جنہوں نے بہت سی شارٹ فلموں میں کام کیا اور وہ آخری بار سلور سکرین پر فلم گوری تیرے پیار میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں کافی حد سمارٹ لگتے ہیں۔