فلوریڈا (جیوڈیسک) میامی کے نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق طوفان ساحل سے دو سو پینسٹھ کلومیٹر دور ہے لیکن اسکے زیر اثر اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش شروع ہو گئی ہے۔
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آٹھ انچ بارش ہو سکتی ہے۔ گلف پورٹ نامی قصبے میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
ٹامپا میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ گورنر رِک سکاٹ نے چونتیس کاؤنٹیوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔