حمد باری تعالی

تو رحیم اور کریم سارے جہاں میں اے اللہ
کرتے ہیں تیری مدح تیری ثناء سب انس و جاں

نعمتیں اور رحمتیں سب پر تیری ہیں جا بجا
کس قدرخلقت پہ تو ہے مہرباں و نگہاں

عقل وقلب وبصر ہیں محض تیری عطا
تیرے ہی صد شکر سے جاری رہے میری زباں

عبث ہے اس دارفانی میں سبھی تیرے سوا
ذرہ ذرہ تیری تسبیح یونہی کرتا ہے بیاں

ما سواتیرے نہیں ہے کوئی جہاں میں آسرا
ہم ہیں تیرے سوالی، تو ہمارا قدرداں

خالق و رزاق ہے تو ہی تو رب جہاں
توہی ہے بندوں پہ اپنے مہرباں و نگہباں

فضل سے اپنے یہ فن ام الخیر کو دیا
جس کو میں نے کردیا کچھ تیری مدح میں بیاں

Pray

Pray

تحریر : ام الخیر