تلہ گنگ : خوشحال گڑھ کے مکین 2016 میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم،متعدد افراد نے سولر پلیٹیں لگوا لیں،اراکین اسمبلی کے منہ پر ”طمانچہ”ووٹ کی بھیک مانگنے والے ایک روپے کا کام نہ کروا سکے،متعدد بار درخواستوں کے باوجود ممتاز ٹمن گونگے کے ساتھ بہرے بھی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال تحصیل لاوہ کے علاقہ خوشحال گڑھ میں آج بھی بجلی کی سہولت نہیں۔شدید گرمی میں رمضان المبارک میں افطاری کے لئے برف پچاس روپے کلو ملتان خورد یا کوٹگلہ سے منگوانی پڑتی ہے۔
بجلی کی فراہمی کے لئے ہر ایم این اے نے سروے کروایا لیکن بجلی نہیں ملی۔ممتاز ٹمن ہر علاقے کو بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن گزشتہ چھ سالہ دور میں ایک روپے کا کام بھی خوشحال گڑھ میں ممتاز ٹمن نے نہیں کروایا۔اہلیان علاقہ نے حکمرانوں سے مایوس ہو کر سولر پلیٹں لگا لی ہیں۔ شہریوں ملک محمد ریاض، سید مرید حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خوشحال گڑھ کے دس ہزار رجسٹرڈ ووٹ ہیں اور ہمیشہ حکمران جماعت کووٹ دیئے لیکن اراکین اسمبلی نے خوشحال گڑھ کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے۔