ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ ٹیکسلا سے متصل جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد تاور درخت آگ کی لپیٹ میں آ گئے، آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی، تاہم کہا جا رہا ہے کہ کسی شر پسند نے جنگل میں دانستہ آگ لگائی، کافی دیر بعد فائر برگیڈ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا، آگ کی وجہ سے کئی درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں ، اکثر لوگ غیر قانونی طور پر جنگل میں موجود درختوں کو کاٹ کر لیجاتے ہیں، جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، جب انھیں منع کیا جاتا ہے تو وہ اس قسم کی حرکات کر کے اپنی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لئے انتظامیہ کو مربوط اقدمات اٹھانے ہونگے تاکہ آئندہ لب جی ٹی روڈ جو کہ کسی بھی بڑے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ جنگل سے متصل جی ٹی روڈ پر ہر وقت ٹریفک روان داوں رہتی ہے ، فائر برگیڈ نے جی ٹی روڈ سے متصل جنگل میں لگی آگ کو چند گھنٹوں میں قابو کر لیا گیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038